November 16, 2026

*‏اہم ترین: صحافی احمد نورانی کے دو مغوی بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت میں آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو

20250326_153851

*‏اہم ترین: صحافی احمد نورانی کے دو مغوی بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت میں آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو ہمیشہ کی طرح Look busy do Nothing کی پوری کہانی سُنائی کہ ہم نے یہ بھی کیا وہ بھی کیا خطوط لکھے جواب آنا باقی ہے اور ساتھ ہی عدالت سے دو ہفتے کا وقت مانگ لیا. مغویوں کی والدہ یہ سُن کر زار و قطار رونے لگیں اور کہا کہ آپ ایک سال لے لیں. اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے بھی وزارتِ دفاع سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی تو مغویوں کی والدہ نے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر بتائیں کہ اگر آپ کے یا آئی جی صاحب کے بچے اس طرح اغواء ہوئے ہوتے تو کیا پھر بھی آپ یہی کچھ کرتے؟ جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائیں گے*