August 30, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*عید کے بعد اپوزیشن کا احتجاج، اسلام آباد پر چڑھائی سمیت کونسے آپشن زیر غور ہیں؟*

20250326_153851
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*عید کے بعد اپوزیشن کا احتجاج، اسلام آباد پر چڑھائی سمیت کونسے آپشن زیر غور ہیں؟*

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے سربراہ جنید اکبر خان نے عید کے بعد اپوزیشن کے متوقع احتجاج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں سے ہمیں کوئی امید نہیں ہے، ہمارے پاس احتجاج کا آپشن رہ گیا ہے اور اس کی ہماری تیاری پوری ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کی دیگر پارٹیوں کو ساتھ لے کر احتجاج میں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ہماری خواہش ہے ہماری ضرورت نہیں ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر اور نومبر میں جب نکلے تو ہم سے غلطیاں ہوئیں، ہماری کوشش ہوگی کہ ان غلطیوں کو دوبارہ نہ دہرائیں، ’مختلف آپشنز ہیں، اسلام آباد آںے تک کے، وہاں مختلف روڈز بند کرنے تک کے، ڈسٹرکٹ سطح پر بھی آپشن ہیں، جو خان صاحب فائنل کریں گے اس پر عمل کریں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آپشن یہ بھی ہے کہ ہم اڈیالہ جیل کے سامنے کیمپ لگائیں، خیبرپختونخوا سے جو مختلف شاہراہیں آرہی ہیں ان کو بند کردیں۔ اسلام آباد جانے اور وہاں پُرامن احتجاج بھی آپشن ہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0