November 16, 2026

رمضان المبارک عظمتوں رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے، مولانا نظیر احمد بروھی، جیکب آباد : (ڈ ر اے جی بلوچ)

IMG-20250326-WA0336

رمضان المبارک عظمتوں رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے، مولانا نظیر احمد بروھی،
جیکب آباد : (ڈ ر اے جی بلوچ)
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب جامعہ مسجد امروٹی میں ختم القرآن کا بابرکت تقریب منعقد ہوا، حافظ عبد القدیر بروھی اور حافظ عبدالرزاق بروھی نے نماز تراویح میں قرآن مجید کی ختم مکمل کی جس پر دونوں حفاظ کو ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی گئی، اس موقع پر قاری نظیراحمدبروھی،مولانا محمد الدین بروھی،مولانا کریم بخش پندرانی،مولانا محکم الدین بروھی،نے خطاب کیا جبکہ نعت خوان احمدعلی فاروقی و دیگر نے حمدیہ نظم پیش کیئے اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک عظمتوں رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے اس کا پہلا عشرہ رحمت دوسرا مغفرت اور تیسرا عشرہ جھنم سے آزادی کا ہے اللہ پاک نے اس ماہ کے میں دن کو روضے فرض کیئے اور رات کو تراویح سنت کیئے اللہ پاک نے امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے امت کو اس ماہ میں ایک ایسی رات عطا کی ہے جو ہزار مہینوں سے بھی بھتر ہے یعنی اس رات کو عبادت کرنا ہزار مہینوں کے عبادت کے برابر ثواب ہے وہ ہے لیلتہ القدر جس میں اللہ پاک نے لوح محفوظ سے قرآن مجید نازل کی پہر تیئیس سال کے عرصے تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر مختلف مقامات پر قرآن مجید نازل ہوتا گیا، مسلمانوں کو کو چاہیے کہ اس مبارک ماہ میں خوب عبادت کر کے اللہ پاک کے رضا کو حاصل کریں،تقریب میں مولانا لطف اللہ بروھی،میر محمد صلاح بروھی، مولانا مولاداد کہوسہ، مختیار احمد جکرو،محمد عمران بروھی، حافظ محمد مراد ، وڈیرہ عبدالفتاح بروھی سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔