ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
بہاولنگر، () ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات، صفائی، اور میڈیسن کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی وٹو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، جنرل وارڈ، میڈیسن سٹور، لیبارٹری، اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، بیڈز کی صورتحال، صفائی کے انتظامات، اور مریضوں کے علاج معالجے کے معیار پر خصوصی توجہ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی وٹو کو ہدایت کی کہ تمام مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہسپتال میں ادویات کی بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی بات چیت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور ہسپتال کے مختلف شعبوں میں ضروری اصلاحات کرنے کی بھی ہدایت کی۔