علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت آل ڈومکی اتحاد کی مرکزی و ضلعی کابینہ کا اہم اجلاس*
*علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت آل ڈومکی اتحاد کی مرکزی و ضلعی کابینہ کا اہم اجلاس*
جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ)آل ڈومکی اتحاد کی مرکزی اور ضلعی کابینہ کا اہم اجلاس علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی وائس چیئرمین حاجی شاہ مراد ڈومکی، جنرل سیکرٹری استاد عبدالفتاح ڈومکی، احمد علی ٹالانی، رحم دل ٹالانی، ضلعی صدر منصب علی ٹومکی، یوتھ ونگ کے صدر مظفر خان ٹالانی، منیر احمد ڈومکی، زوار غلام مصطفی ڈومکی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد میں ہونے والے آتش زدگی کے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ افراد اور دکانداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں تشویش ناک ہیں، جس پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایس ایس پی جیکب آباد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
اجلاس میں آل ڈومکی اتحاد کی جانب سے جیکب آباد میں جاری بدامنی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس بڑھتی ہوئی بدامنی کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔ بصورت دیگر ڈومکی اتحاد جیکب آباد کی سیاسی مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر بدامنی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوگی۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے مولانا نواب دین ڈومکی کو صوبہ بلوچستان کے لیے آل ڈومکی اتحاد کا آرگنائزر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید کے بعد آل ڈومکی اتحاد کابینہ کی تقریبِ حلف برداری اور عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا جائے گا۔
—