کمالیہ میں جمعیت اہلحدیث نے علامہ ہشام الٰہی ظہیر حفظہ اللہ کی سرکاری سکیورٹی واپس لینے کے حکومتی اقدام کی بھرپور مذمت کی
کمالیہ ۔جمعیت اہلحدیث کمالیہ و اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
کمالیہ میں جمعیت اہلحدیث نے علامہ ہشام الٰہی ظہیر حفظہ اللہ کی سرکاری سکیورٹی واپس لینے کے حکومتی اقدام کی بھرپور مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی سرکاری سکیورٹی کو فی الفور بحال کیا جائے شرکاء میں قاری ادریس عاصم کمالوی امیر جمعیت اہلحدیث تحصیل کمالیہ قاری ظفر اقبال چیف آرگنائزر جمعیت اہلحدیث تحصیل کمالیہ چوہدری اللہ دتہ جٹ صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ٹوبہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے