November 16, 2026

محمد نواز لاشاری کے اغواء کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ متاثرہ خاندان کا بااثر چاچڑ برادری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

IMG-20250326-WA0314

سکھے بیورو چیف
سید نصیر حسین زیدی دعا نیوز
محمد نواز لاشاری کے اغواء کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ متاثرہ خاندان کا بااثر چاچڑ برادری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سکھر (بیورورپورٹ) سکھر شکارپور پھاٹک کے رہائشی لاشاری برادری سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بااثر افراد کی جانب سے محمد نواز ولد دلمراد لاشاری کے مبینہ اغواء کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔مظاہرے کی قیادت رئیس گل محمد لاشاری، یار محمد لاشاری، ہدایت اللہ لاشاری، عبد القیوم لاشاری، شیر محمد لاشاری، آصف لاشاری اور دیگر افراد نے کی۔احتجاج کے دوران رئیس گل محمد لاشاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 28 جنوری کو محمد نواز لاشاری سائیٹ ایریا بورڈ آفس کے قریب سے لاپتہ ہو گئے۔ بعد ازاں تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ انہیں مبینہ طور پر چاچڑ برادری کے بااثر افراد نے اغواء کر لیا ہے۔ ان کے مطابق ملزمان میں محمد علی عرف احمد چاچڑ، پٹھان خان چاچڑ، قدرت اللہ بروہی سمیت دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں، جو مغوی کی رہائی کے بدلے 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔رئیس گل محمد لاشاری کے مطابق واقعے کی رپورٹ فوری طور پر متعلقہ تھانے سائیٹ ایریا میں درج کروائی گئی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تاہم، دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔رئیس گل محمد لاشاری نے مزید کہا کہ محمد نواز ایک غریب آدمی ہے جو روزانہ محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے خاندان کا گزر بسر کرتا ہے۔ وہ 10 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے اپیل کی کہ اغواء میں ملوث بااثر افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، مغوی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے اور متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے انصاف کے فوری حصول کا مطالبہ کیا۔ شہری حلقوں نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مجرموں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تاحال پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔