November 16, 2026

سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھوں دریا پر نئے نہروں کے بننے کے خلاف احتجاج کیا۔

20250326_154811

ناظرین اپکو لیے چلتے ھیں سندہ کے تیسرے بڑھے شہر سکھر جہاں موجود ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ جی نصیر زیدی ریلی کے حوالے کیا آپ ڈیٹ دے رھے ھو
سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھوں دریا پر نئے نہروں کے بننے کے خلاف احتجاج کیا۔ سندھ کے مختلف علاقوں سے پی پی کے کارکن ریلیاں نکال کر سکھر پریس کلب کے باہر مرکزی احتجاج میں شامل ہوئے۔ اس احتجاج میں پی پی کی قیادت، جن میں میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل،ویرم خان مھر اور دیگر قائدین شامل تھے، نے نئی نہروں کے خلاف سخت موقف اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھوں دریا پر سندھ کا حق ہے، اور پی پی کسی بھی صورت میں سندھوں کے پانی پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم اور دیگر سندھ دشمن منصوبوں کو ختم کرنے میں پی پی کا اہم کردار رہا ہے، اور اسی طرح نئے نہروں کے منصوبوں کو بھی مکمل طور پر دفن کیا جائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی پی کے رہنماؤں نے کہا کہ ان کا موقف ہمیشہ عوامی مفاد میں رہا ہے اور پنجاب کی کسی بھی ضد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ احتجاج میں شامل کارکنوں اور رہنماؤں نے کہا کہ اگر پنجاب کی طرف سے پانی کی تقسیم میں ناانصافی کی جاتی رہی تو سندھ پنجاب کے ساتھ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائے گا۔