November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑاپروفیسر علی حیدر ڈوگر پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز اوکاڑا تعینات۔

20250323_190502

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑاپروفیسر علی حیدر ڈوگر پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز اوکاڑا تعینات۔تعلیم دوست شہری حلقوں کی جناب سےایک اہم اور قدیمی تعلیمی درسگاہ میں مستقل بنیادوں پر ایک محنتی،ہونہار اور ایماندار آفیسر کی بطور ہیڈ تعیناتی خوش آئیند اور احسن اقدام قرار۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی کی خالی آسامی پر محکمہء تعلیم پنجاب کیجانب سے پروفیسر علی حیدر ڈوگر کا نوٹیفکیشن جاری۔

وی او

اوکاڑہ -عہدے کا چارج سنبھالنے پر سینئر نائب صدر اوکاڑا پریس کلب محمد طارق خان بلوچ کی صحافتی نمائندگان، اور سیاسی سماجی شخصیت وحید طارق منا بلوچ سول سوسائٹی ممبران اورعلم دوست سماجی تنظیموں کے عہدیداران کے ہمراہ ملاقات کی اور تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی اور ادارے میں تعلیمی و انتظامی انفراسٹرکچر کی بہتری بارے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر نئے اپوائینٹ ہونے والے پرنسپل علی حیدر ڈوگر نے شرکاء میٹنگ کو یقین دہانی کروائی کے وہ بطور انچارج اور انکی ٹیم میں موجود تمام فیکلٹی پروفیسرز،کلرکس،لیب اسسٹنٹس و دیگر تمام سٹاف بطور ٹیم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو نیک،نیتی،جانفشانی،ایمانداری اور ادارے کی ترقی کے جذبے سے سرشار ہوکر دن رات محنت کرکے بروئے کار لائیں گے۔نیز اس موقع پر نئے تعینات ہونے والےپرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز اوکاڑا کا کہنا تھا کے بطور ہیڈ آف انسٹیٹیوٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کرپشن اور بد انتظامی بارے زیرو ٹالرنس پالیسی پر من و ان عملدرآمد کو ہر یقینی بنانا انکی کور ویلیوز میں شامل ہے۔