November 16, 2026

قصور گزشتہ دنوں قصور کی تحصیل چونیاں کے رہائشی کوئلہ خریدنے گئے تاجر کو بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگردوں نے اغواء کرکے ملٹری

20250325_121700

قصور
گزشتہ دنوں قصور کی تحصیل چونیاں کے رہائشی کوئلہ خریدنے گئے تاجر کو بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگردوں نے اغواء کرکے ملٹری انٹیلیجنس کا اہلکار ظاہر کرکے ویڈیو وائرل کر دی،مغوی کی بازیابی کیلئے گورنمنٹ سے اپیل

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگردوں کی طرف سے ایک ویڈیو وائرل کی گئی جس میں 6 کے قریب بی ایل اے کے دہشتگردوں نے محمد فیصل ولد بشیر احمد سکنہ رہائشی تحصیل چونیاں قصور پر اے کے 47 اور ایم 4 رائفلیں تانی ہوئی ہیں اور ویڈیو کے شروع میں مغوی کی طرف سے اکتوبر بروز بدھ کے الفاظ سے بولنے کا آغاز ہوا ہے جس میں مغوی اپنا نام اور ایڈریس بتا کر ریاست پاکستان سے دردمندانہ اپیل کر رہا ہے کہ اس کو رہا کروا جائے او بی ایل اے کے دہشتگردوں کے مطالبات مانے جائیں اور اس کے گھر والے احتجاج کریں
مذکورہ شحض کوئلہ لینے کیلئے بلوچستان گیا تھا جسے بی ایل اے نے اغواء کیا اور اسے پاکستان آرمی کی خفیہ ایجنسی ایم آئی کا اہلکار ثابت کرنے کی کوشش کی جو کہ قطعاً غلط ہے تاہم مذکورہ شحض قصور کی تحصیل چونیاں کا ہی رہائشی ہے اور اس سے قبل بھی کوئلہ لینے بلوچستان جاتا رہا ہے
اس بار اسے اغواء کرکے بی ایل اے کے دہشتگردوں نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے اس کی ویڈیو وائرل کی ہے
گورنمنٹ سے مغوی کے خاندان اور اہلیان علاقہ کی اپیل ہے کہ جلد سے جلد مغوی کو بازیاب کروایا جائے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات