November 16, 2026

خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان*

20250323_190502

*خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان*

*ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 25 مارچ کو کرفیو نافذ کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ*

ضلعی انتظامیہ نے خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں 25 مارچ کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران گھروں سے نہ نکلیں جبکہ باہر سے مذکورہ علاقوں میں آنے والے متبادل راستہ اختیار کریں۔

انتظامیہ کے مطابق ٹانک کے علاقوں ڈبرہ بازار، کوڑ قلعہ، خرگی، منزئی، کڑی وام ٹو جنڈولہ صبح 6 تا شام 6 بجے کرفیو نافذ کیا جائے گا، اسی طرح جنوبی وزیرستان میں عزیز آباد چوک سے براستہ سرویکئی، جنڈولہ، کوڑ قلعہ، ڈبرہ تک کرفیو ہو گا۔