November 17, 2026

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ہمیش جیوانیم محمد یاسر کولاچی اور محمد عباس

IMG-20250325-WA0011

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ہمیش جیوانیم محمد یاسر کولاچی اور محمد عباس مانک کی جانب سے لاءچیمبر کا افتتاح، تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان ایڈوکیٹ حمیش جیوانی، یاسر کولاچی، اور ایڈوکیٹ محمد عباس مانک نے ایچ کے مانک لا ایسوسی ایٹ کے نام سے اپنے چیمبر کا افتتاح کر دیا، اس پ±روقار تقریب میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے صدر ایڈوکیٹ قربان ملانو نے شرکت کی اور ربن کاٹ کر چیمبر کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں شہر کے ممتاز وکلا، قانونی ماہرین اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے نئے چیمبر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے وکالت کے شعبے میں ایک مثبت قدم قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ چیمبر قانونی خدمات کی فراہمی میں ایک مو¿ثر کردار ادا کرے گا اور انصاف کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔سندھ ہاءکورٹ بار کے صدر ایڈوکیٹ قربان ملانو اور سینئر قانوندان محفوظ اعوان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہمیش جیوانی اور محمد عباس کو مبارکباد دی اور کہا کہ وکالت نہ صرف ایک پیشہ بلکہ ایک عظیم خدمت بھی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ چیمبر عوام کو قانونی معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں اور شرکاءکی تواضع کی گئی، جبکہ نئے چیمبر کے لیے نیک تمناوُں کا اظہار بھی کیا گیا۔