237

وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کی مایوس کن خواہش کے اظہار کا معاملہ

وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کی مایوس کن خواہش کے اظہار کا معاملہ

پاکستان تحریک انصاف نے عطاتارڑ کی پریس کانفرنس کو مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے نتیجے میں ملنے والی شرمندگی مٹانے کی مکروہ کوشش قرار دے دیا

مینڈیٹ چوروں اور ان کے سرپرستوں کی ہر سازش کا عوامی تائید و حمایت سے منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

ذلت اور شکست سے بری طرح گبھرایا ہوا اور دہشت زدہ مجرم حکومتی ٹولہ اپنی دھمکیوں سے 24 کروڑ عوام کو ڈرانا چاہتا ہے، ترجمان تحریک انصاف

پاکستان کسی Undeclared مارشل لاء کے نتیجے میں بننے والی جاگیر نہیں، 24 کروڑ پاکستانیوں کا مسکن اور آئین کے تابع ایک ریاست ہے، ترجمان تحریک انصاف

اپنی خواہش کو قانون کا درجہ دیکر ملک تباہی و انتشار کی دلدل میں دھکیلنے والوں کا ہر میدان ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کریں گے، ترجمان تحریک انصاف

میدان میں جاتی امراء کا بھگوڑا نہیں جس کے کردار اور پلیٹ لیٹس کی گراوٹ کی کوئی حد ہی نہیں اور ملّت فروشی اس کا دھندہ ہے، ترجمان تحریک انصاف

یہاں واسطہ 24 کروڑ پاکستانی اور ان کی سیاسی امنگوں کے امین ایک بااصول، محبّ وطن اور بے باک قائد سے ہے، ترجمان تحریک انصاف

سیاسی جماعتیں جمہور کی آواز،سماج و سیاست میں ان کی مرضی اور منشا کی ترجمان اور کسی مملکت کی وحدت، یکجہتی اور ترقی کی ضامن ہوا کرتی ہیں، ترجمان تحریک انصاف

جمہور کی نمائندہ مقبول ترین سیاسی جماعتوں کو اندھی طاقت سے کچلنا نہ تو ممکن ہے نہ ہی کوئی احمق اس سے کسی مثبت نتیجے کی توقع کر سکتا ہے، ترجمان تحریک انصاف

آرٹیکل 6 کے حقیقی حقدار قوم کی نگاہوں کے سامنے واضح ہیں ان کے مقدّر کا فیصلہ بھی عوام ہی کریں گے، ترجمان تحریک انصاف

اقوامِ متحدہ سے لیکر امریکی کانگرس تک اور ہیومن رائٹس کونسل سے ایمنسٹی انٹرنیشنل تک ہر آزاد اور غیرجانبدار ملکی و غیرملکی ادارہ مینڈیٹ چور مجرموں کے ہاتھوں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے، ترجمان تحریک انصاف

حمود الرحمٰن کمیشن اور مشرقی پاکستان کے سقوط کے بعد کی جانے والے تمام تحقیقات شاہد ہیں کہ تاریخ کے اس المناک حادثے میں مقبول سیاسی جماعت اور منتخب عوامی قیادت کو کچلنے کی خواہشِ بد کا اہم کردار تھا، ترجمان تحریک انصاف

تاریخی گناہ دہرانے اور حماقتوں کے ریکارڈز قائم کرنے میں نہیں بلکہ ملکی مفاد سنجیدگی، متانت اور اصلاحِ فکر و عمل میں پوشیدہ ہے، ترجمان تحریک انصاف

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں