August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب

IMG-20250324-WA0382(1)
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ ڈاکٹر میاں عدیل عارف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں معذور/ بزرگ شہریوں کے لیے آن لائن طبی مشاورت کا آغاز ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ جناب نعیم صاحب محترمہ اقراء ناصراسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اور ڈاکٹر کاشف صاحب چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔
معذور/سینئر سٹیزن مریضوں کو سہولت فراہم کرنے کا طریقہ کار جو ہسپتال نہیں جا سکتےدرج ذیل ہے:

ہسپتال نے لینڈ لائن 0463704664 اور واٹس ایپ نمبر 03331200558 فراہم کیا ہے جو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مریض کو رجسٹر کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایک مستند/ماہر ڈاکٹر رجسٹرڈ مریض کو واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے روزانہ ایک سے دو بجے کے درمیان آن لائن مشاورت فراہم کرے گا۔
نسخہ اور دوا مریض کا اٹینڈنٹ ہسپتال سے لے کر جا سکتا ہے۔ نسخے اور تشخیص کی ایک کاپی واٹس ایپ کے ذریعے بھی شیئر کی جائے گی۔
ابتدائی مرحلے میں محدود تعداد میں مریضوں کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر دیکھا جائے گا اور عام لوگوں اور مریضوں کے کامیاب ردعمل کے بعد دائرہ کار اور وقت میں توسیع کی جائے گی۔یہ پروجیکٹ پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا ان لائن پروجیکٹ ہے جو بزرگ مریضوں اور معذور افراد کے لیے ٹی ایچ کیو لیول پر شروع کیا جا رہا ہے یہ پروجیکٹ میڈم سی ایم پنجاب کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے اپ کی صحت ہماری ذمہ داری

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0