عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر
عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع عمرکوٹ کے مختلف علاقوں میں بیت مال کی جانب سے روزه افطاری کروانے کا سلسلہ جاری ہے
تفصیل کے مطابق۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے حکم پر ضلع عمرکوٹ میں بیت المال کی جانب سے پورے ضلع میں افطاری کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس عمل کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ عمرکوٹ میں افطاری کرائی گئی تاکہ روزہ دار رمضان کے روزوں کی حالت میں آسانی سے روزه افطار کر سکیں۔اس پروگرام کی نگرانی سید صفدر حسین شاہ سینئر وائس پریزیڈ نٹ پاکسان مسلم لیگ(ن) ضلع عمرکوٹ، سید محمد شاہجان علی شاہ، خطیب فیضانِ مدینہ عمرکوٹ محمد شعیب رضاعطاری ٫ محمد معراج قریشی، دیدار حسین عطاری، جی ایم کنبھر، خدا بخش مہر ضلعی آفیسر بیت المال کر رہے ہیں۔ یہ سلسلہ پہلے رمضان سے ہی شروع ہو چکا ہے اور 27 رمضان تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام کا مقصد عمرکوٹ ضلع میں رمضان کے دوران افطاری کے لیے مناسب سامان فراہم کرنا ہے۔ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ عمرکوٹ میں بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پر افطاری فراہم کی گئی۔ اس موقع پر سینیئر وائس پریزیڈنٹ ن لیگ ضلع عمرکوٹ سید صفدر علی شاہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر یہ پروگرام پورے رمضان کے دوران جاری رہے گا اور ہماری کوشش ہے کہ ہر مستحق خاندان تک افطاری پہنچائی جائے تاکہ وہ رمضان کے مہینے میں سکون اور آسانی سے افطار کر سکیں۔