August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

کنری (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان* کے زیر اہتمام جماعت کے ادارہ *”نئی امید نئی

IMG-20250324-WA0380(1)
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

کنری (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان* کے زیر اہتمام جماعت کے ادارہ *”نئی امید نئی زندگی* منشیات سے بحالی کی جانب مرکز میں ایک خصوصی افطار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت موقع پر جماعت کی اعلیٰ قیادت، معزز شخصیات اور صحافی برادری کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تاکہ بحالی کے مراحل، مریضوں کی صورتحال اور علاج کے عمل سے آگاہ کیا جا سکے
افطار پروگرام میں جماعت کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی جن میں
چیئرمین شوریٰ کمیٹی محمد آصف بھٹی
ڈائریکٹر فنانس سیکرٹری حاجی ضیاء الرحمن ڈائریکٹر جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شاہین
کنری ریجن ہیڈ شہزاد پریمی سینئر شوری ممبر راشد کامران ۔اکرام اقبال
شعبہ ویلفیئر کنری ریجن کے سربراہ ارشد صدیق و کراچی ریجن ویلفیئر ممبر شاہد حیدر
شعبہ ممبران شاہد اصغر اور راشد اکبر و امجد بامن نے شرکت کی چیئرمین شوریٰ کمیٹی محمد آصف بھٹی** نے میڈیا کو بتایا کہ “نئی امید نئی زندگی” منشیات سے بحالی کا واحد ادارہ ہے جو ڈسٹرکٹ عمرکوٹ اور ڈویژن میرپور خاص کے سب سے بڑے سینٹرکے طور پر کام کر رہا ہے۔ یہاں سندھ بھر سے مریض آ کر مفت علاج حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مریضوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا،زندگی کی طرف واپس آنا ایک نعمت ہے، اور آپ سب خود سے عہد کریں کہ آئندہ نشے جیسی لعنت سے کوسوں دور رہیں گے اور اپنے خاندان کی بہتری کے لیے کام کریں گےڈائریکٹر فنانس سیکرٹری حاجی ضیاء الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت بحالی مرکز میں 60 مریض زیر علاج ہیں، جب کہ 10 افراد مکمل بحالی کے بعد اپنی زندگی میں واپس لوٹ چکے ہیں ڈائریکٹر جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شاہین نے عوام سے اپیل کی کہ منشیات سے متاثرہ افراد خود فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ہوتے، انہیں اپنوں کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمت کریں، مریضوں کا علاج ممکن ہے، تاکہ ہم سب مل کر ایک بہترین معاشرہ تشکیل دے سکیں اور منشیات سے پاک پاکستان کے خواب کو حقیقت بنا سکیں،کنری ریجن ہیڈ شہزاد پریمی نے کہا کہ منشیات کا شکار ایک فرد نہیں، بلکہ اس کا پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔ یہاں زیر علاج 60 مریضوں کے ساتھ درحقیقت 120 خاندان مشکلات سے دوچار ہیں۔ ہمیں بحالی کے عمل کے ذریعے ان خاندانوں کو نئی امید دینی ہے۔
کراچی ریجن شعبہ ویلفیئر ممبر شاہد حیدر نے اس موقع پر کہا،
کراچی سے بھی بڑی تعداد میں مریض یہاں علاج کے لیے آئے ہیں اور میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ کتنی تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اس کا سہرا بحالی مرکز کی تجربہ کار ٹیم اور ماہر ڈاکٹروں کو جاتا ہے، جو دن رات ان مریضوں کی مدد کر رہے ہیں۔ ان شاء اللہ کراچی ریجن ہمیشہ اس مشن کا ساتھ دے گا۔
افطار پروگرام میں شریک صحافی برادری نے بحالی مرکز کی صفائی، نظم و ضبط، اور مریضوں کی مؤثر کونسلنگ کو سراہا۔ انہوں نے مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان کی انسانیت کے لیے بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا،یہ جماعت بلا تفریق رنگ و نسل ہر ضرورت مند کے لیے کام کر رہی ہے، جو قابل ستائش ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ مشن مزید آگے بڑھے گا اور نشے کے خلاف ایک مضبوط مہم کی بنیاد بنے گا۔
یہ پروگرام نہ صرف افطار کی سعادت حاصل کرنے کا موقع تھا بلکہ یہ ایک مثبت پیغام تھا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0