ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی اینٹی اسمگلنگ ویلفئیر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ اور ایوان
ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی اینٹی اسمگلنگ ویلفئیر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ اور ایوان صحافت پریس کلب ڈہرکی کے زیر اہتمام 23 مارچ یومِ قراردادِ پاکستان کے حوالے سے شاندار ریلی انعقاد کیا گیا ریلی جامع مسجد چوک سے ایوان صحافت پریس کلب تک نکالی گئی تفصیل کے مطابق : ڈہرکی 23 مارچ کا دن انٹی اسمگلنگ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد ریلی نکالی ریلی کی قیادت اینٹی اسمگلنگ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے ریجنل چیئرمین وزیر احمد خان مہر نے کی اس موقع پر وزیر احمد خان مہر، جہانگیر انصاری، شفقت بھٹو، علی اصغر مہر، بشیر احمد ملک، ذوالفقار سومرو، نعمان مہر، عبدالمالک مہر، علی نواز علوی، غریب نواز علوی، انجمن تاجران کے صدر شنکر لال تلریجا محمد قاسم پٹھان، فہیم شیخ ، عبداللہ پیر بخش راجڑی ودیگر بھی موجود تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں منظور کی گئی قراردادِ پاکستان کی بدولت برصغیر مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے قیام کی جدوجہد کا آغاز کیا، جو 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام پر منتج ہوا مقررین نے کہا کہ ہم پاکستان کے حصول پر اپنے قائدین کے شکر گزار ہیں اور اپنے وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے ریغ نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا کیونکہ پاکستانی عوام اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنے ملک سے اپنی جان سے زیادہ محبت کرتی ہے۔ ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور وطن سے محبت کے نعرے بلند کرتے رہے۔ شہریوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے۔