November 16, 2026

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) وطن دوست مزدور فیڈریشن پاکستان کے مرکزی اور صوبائی

20250323_190502

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) وطن دوست مزدور فیڈریشن پاکستان کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کا اجلاس جمشید ہاؤس میرپور ماتھیلو میں مرکزی صدر ایڈووکیٹ جمشید احمد فیض کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں سندھ کے دریائے سندھ سے سندھ دشمن نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ عید کے بعد پورے ملک میں غیر قانونی نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں حکومتی فیصلے کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا گیا. پنجاب حکومت کی جانب سے نہروں کی تعمیر کیلئے 20 ارب روپہ فنڈز مختص کرنے کی سخت لفظون م مذمت کرتے ہوے فیڈریشن کو ملک کے چاروں صوبوں اور ضلعی سطح تک منظم کرنے کے لیے رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ ورکر ویلفیئر بورڈ میں مزدوروں کے مسائل گزشتہ 5 سالوں سے حل طلب ہیں، جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔ مزدوروں کو ان کے اصل حقوق نہیں دیے جا رہے، جو کہ بہت بڑی ناانصافی ہے۔ ای او بی آئی (EOBI) اور سوشل سیکیوری اداروں میں ورکرز کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔ کمپنیاں معاہدوں پر عمل نہیں کر رہیں اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جو کہ افسوسناک ہے۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کو چاہیے کہ وہ قانون پر عملدرآمد کروائے اور مزدوروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیاں ختم کرے۔ ملک بھر کے مزدوروں سے اپیل کی گئی کہ جس طرح وہ اپنی تنخواہوں کے لیے جدوجہد کرتے ہیں، اسی طرح دریائے سندھ کے تحفظ کے لیے بھی اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ اجلاس میں ایڈووکیٹ جمشید احمد فیض، عبدالحق کھٹیان، لکھمیر فقیر مہر، غلام سرور عباسی، ایڈووکیٹ عبیداللہ آزاد لغاری، رانجھن سمیجو، عبدالرشید جلبانی، ربنواز سمیجو، امداد علی عباسی، منظور احمد سمیجو، فیروز احمد لکھن، مرتضیٰ ملک، شوکت اعوان، اللہ دتو مہر، شاہ محمد لکھن، عبدالر حیم بھنبھرو، وزیر علی، محمد حلیم مہر، علی نواز عاربانی، موج علی سمیجو، جان محمد شر، عبدالر حیم مہر، اخلاق احمد لاشاری، عبدالقیوم کورائی، منیر احمد بھیو، عابد حسین بھٹو، فدا حسین لغاری، عبدالمجید سمیجو، محمد اسلم عباسی، نبی بخش مہر، فیروز لکھن، رشید احمد لاڑک، سلیم گل ابڑو، غلام مرتضیٰ ملک، مسمات شازیہ خاتون اور دیگر نے شرکت کی۔