اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر انسداد تجاوزات مہم کے تحت گول چوک سے ملحقہ بازاروں میں
اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر انسداد تجاوزات مہم کے تحت گول چوک سے ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کو ختم کروانے کے احکامات پر انکروچمنٹ ٹیم کا بازاروں کا دورہ انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ وسیم جاوید سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا پنجاب نے گڑ بازار انار کلی بازار صدر بازار اور حق بازار میں عوامی دشواری کا باعث بننے والی عارضی تجاوزات ختم کروا دی گئیں ان بازاروں میں موجود دکانوں سے ملحقہ پختہ تجاوزات کو ختم کروایا سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا پنجاب وسیم جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی جانب سے ہمیں تجاوزات مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت اقدامات اٹھانے کا عندیہ ہے تجاوزات کا باعث بننے والی متعدد دکانیں سیل کیا جائے گا اور دکانداروں کو لاکھوں روپے کے جرمانے بھی کئے جائیں گے اپنا تمام سامان دکانوں کے اندر رکھیں اپنی دکانوں کے سامنے کوئی ریڑھی یا پھٹہ نہ لگانے دیں حکومت پنجاب کی ہدایات کے عین مطابق تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز اپریشن تسلسل سے جاری رہے گا تجاوزات کے ذریعے عوامی دشواری کا باعث عناصر کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔تجاوزات کرنے والوں کو ضلعی انتظامیہ کی سخت کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔