November 16, 2026

اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف محکمہ سول ڈیفنس کا

IMG-20250324-WA0289

اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف محکمہ سول ڈیفنس کا کریک ڈاؤن جاری، 2 پٹرول پمپ سیل، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر سمیت دیگر افسران نے ٹیموں کے ہمراہ متعدد مقامات پر پیٹرول پمپس کی انسپکشنز کیں اور کاغذات مکمل مہیا نہ کرنے پر 2 غیر قانونی پیٹرول پمپس الناصر پیٹرولیم سروس 27/2l اور اغوری پیٹرولیم سروس 2l/29-30 دیپالپور روڈ اوکاڑا کو موقع پر سیل کردیا اور ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں ایف آئی آرز کا اندراج کروا دیا جبکہ رواں ماہ محکمہ سول ڈیفنس نے غیرقانونی پیٹرول پمپ مالکان کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 58 ہزار روپے کے جرمانہ عائد کیا، 13 پمپس کو سیل کیا اور 03 کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا، اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے کہا کہ غیرقانونی پیٹرول پمپس کام کرنے کی ہرگز مجاز نہیں اور خلاف قانون چلائے جانے والے پٹرول پمپس کے خلاف بلا امتیاز سخت کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔