اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) عوامی سہولت کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کا رمضان سہولت بازار میں انتظامات کا
اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) عوامی سہولت کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کا رمضان سہولت بازار میں انتظامات کا جائزہ، انہوں نے رمضان سہولت بازار کے مختلف سٹالز میں اشیائے خورونوش کی کوالٹی اور مقدار کا جائزہ لیا، انہوں نے آٹے، چینی، کریانہ، ائٹم، سبزیوں، پھلوں اور گوشت کے سٹالز پر خریداروں سے تاثرات بھی دریافت کیے، اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سٹالز پر وافر مقدار میں اشیائے ضروریہ موجود ہونی چاہییں، اسسٹنٹ کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو رمضان سہولت بازار کے انتظامات کی موثر انداز میں نگرانی بارے بھی احکامات جاری کیے، انہوں نے کہا کہ رمضان سہولت بازار میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور ڈیوٹی پر مامور تمام افسران و اہلکاران دیے گئے اوقات کار کے دوران اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔