November 16, 2026

ڈہرکی(رپورٹ:ک بشیراحمد)ڈہرکی عظیم کالونی کے کونسلر عارف جاوید نے نا اہلی مبینہ کرپشن اور عقربا پروری کے باعث اپنے ہی ووٹر اور سپوٹر

IMG-20250324-WA0287

ڈہرکی(رپورٹ:ک بشیراحمد)ڈہرکی عظیم کالونی کے کونسلر عارف جاوید نے نا اہلی مبینہ کرپشن اور عقربا پروری کے باعث اپنے ہی ووٹر اور سپوٹر کو نظر انداز کرکے من پسند افراد کو نوازنے لگا ترقیاتی کام بھی نہ ہو سکے عظیم کالونی کے رہائشیوں کا نیب، اینٹی کرپشن اور صوبائی وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق : ڈہرکی عظیم کالونی سمیت وارڈ نمبر چار کے عوام پر مسلط کیے گئے نا اہل کونسلر عارف جاوید کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ملکی متعلقہ تمام اداروں کے افسران بالا اور نیب سے ناہل اور کرپٹ ترین عوام دشمن کونسلر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ احتجاج کرتے ہوئے محمد سعید، عبداللہ راجڑی، شہداد علی راجڑی، عزیز اللہ میر محمد حبیب اللہ و دیگر نے کہا کہ عظیم کالونی سمیت وارڈ نمبر 4 کی کے دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کے گھروں میں گندہ پانی جمع ہونا معمول بن چکا ہے عظیم کالونی کے درجنوں گھر گندے پانی کے تالابوں کی لپیٹ میں آگئے ہیں جس کے باعث ملیریا سمیت دیگر بیماریوں نے جنم لے لیا ہے انہوں نے کہا کہ نااہل عقرباپرور بدعنوان کونسلر عارف جاوید نے یہاں کے مسائل حل کرنے کے بجائے آنے والے فنڈز سے صرف اپنی تجوریاں ہی بھری ہیں متعلقہ اداروں کے افسران نیب اور اینٹی کرپشن کے بالا افسران سے مبینہ کرپشن کا نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام دشمن کونسلر کو فوری طور پر برطرف کرکے عظیم کالونی سمیت وارڈ نمبر چار کے رہاٸشیوں کے بنیادی مسائل حل کیئے جائیں