جھنگ(چوہدری منیر حسین چدھڑ سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام جلوس و مجالس امن و امان کے ساتھ جاری ہیں، جھنگ پولیس ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ کے ہمراہ سات محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے وزٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او محمد راشد ہدایت ضلع بھر کے تمام جلوس ہائے کی خود نگرانی کررہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ ناموافق موسم شدید گرمی و حبس اور بارشوں کے باجود پولیس افسران اور جوان کی استقامت میں کسی بھی قسم کی لغزش نہیں آئی،تمام جوان مستعدی کیساتھ اپنے اپنے فرائض بخوبی نبھا رہے ہیں۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ضلع جھنگ امن پسندوں کا شہر ہے، امن و امان کو برقرار رکھنے میں تمام اداروں کا کردار ہے۔محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر میں فلیگ مارچ اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، اہم مقامات پر پکٹ ڈیوٹی اور سنیپ چیکنگ اور شہر بھر کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہری مشکوک افراد اور شرپسند عناصر کے حوالے سے فوری اطلاع پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]