141

سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) آل پاکستان غوری اتحاد ضلع سکھر کے صدر خالد احمد غوری نے کہا ہے کہ برادری کی فلاح و بہبود کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، ملک بھر کی غوری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا مقصد

سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
آل پاکستان غوری اتحاد ضلع سکھر کے صدر خالد احمد غوری نے کہا ہے کہ برادری کی فلاح و بہبود کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، ملک بھر کی غوری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا مقصد حاصل کرکے دم لیں گے، لودھراں میں ہونیوالے کنونشن میں لوگوں کا جم غفیر شریک ہوگا۔ سکھر سے گاڑیوں کا بڑا قافلہ بھی روانہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان غوری اتحاد ضلع سکھر کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں دانش غوری، نعیم غوری، طالب غوری، رمضان غوری ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے طے کیا گیا کہ 27اور 28جولائی کو پنجاب کے علاقے لودھراں میں ہونیوالے کنونشن میں سکھر سمیت سندھ کے چھوٹے و بڑے شہروں سے قافلے روانہ ہونگے، اس سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے مختلف کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں، جن کے عہدیداران قافلوں کی روانگی کے انتظامات مکمل کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں