November 16, 2026

سٹی پریس کلب ڈگری میں یومِ شہادتِ مولا علیؓ کی مناسبت سے سیمینار اور افطار کا انعقاد

20250323_195047

رپورٹ: عباس آرائیں دعا أن لائین نیوز

سٹی پریس کلب ڈگری میں یومِ شہادتِ مولا علیؓ کی مناسبت سے سیمینار اور افطار کا انعقاد

ڈگری: سٹی پریس کلب ڈگری کے زیرِ اہتمام امیرالمؤمنین، فاتح خیبر، شیرِ خدا حضرت علی المرتضیٰؓ کی یومِ شہادت کی مناسبت سے ایک سیمینار اور روح پرور دعوتِ افطار کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سٹی پریس کلب ڈگری کے سرپرست اعلیٰ محمد عباس ,صدر اعجاز سردار جٹ اورجنرل سیکرٹری حافظ عمیر مسعود نے تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ مقررین نے حضرت علیؓ کی بے مثال شجاعت، علم و حکمت اور عدل و انصاف پر روشنی ڈالی، اور ان کی حیاتِ طیبہ کو عصرِ حاضر کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔
اس بابرکت محفل میں ڈگری ٹاؤن کمیٹی کے کونسلر محمد آصف بندیشہ جٹ، انکروچمنٹ سیل انچارج فقیر صابر قریشی، جماعت اسلامی ڈگری کے امیر شکیل احمد غوری، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس میرپورخاص ڈویژن کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری اشفاق احمد اشفی، ایڈوکیٹ عامر ملک،سینئر صحافی حاجی جاوید اختر قریشی، پریم کمار مہیشوری، دلیپ کیلا، سید علی شاہ، مختیار جروار، صدام حسین، محبوب بھٹی، فاروق سومرو، ، ماوجی بوریلو، الخادم فاؤنڈیشن ڈگری کے صدر راؤ حسن عقیل سمیت متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اس تقریب کا روحانی پہلو اس وقت مزید نکھر گیا جب گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول ڈگری کے استاد اور منفرد انداز کے حامل نعت خواں محمد رضا مصطفوی نے حضرت علیؓ کی شان میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا، جس نے شرکاء کے دلوں کو عشقِ اہلِ بیتؓ سے سرشار کر دیا۔
مقررین نے زور دیا کہ حضرت علیؓ کی زندگی کا ہر پہلو—خواہ وہ قیادت ہو، انصاف ہو، علم ہو یا سخاوت—ہم سب کے لیے ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ ایسے بابرکت اجتماعات ہمیں اخوت، ایثار اور سچائی پر چلنے کا درس دیتے ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا، جہاں تمام شرکاء نے محبت و عقیدت کے ساتھ شرکت کی۔ اس بامقصد تقریب نے جہاں حضرت علیؓ کی حیاتِ مبارکہ کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا، وہیں اتحاد و بھائی چارے کی فضا کو بھی مزید مستحکم کر دیا۔