November 16, 2026

لاڑکانہ (لاڑکانہ ۔۔۔۔۔ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما میر شاہد علی خان رند نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے

20250323_190502

لاڑکانہ (لاڑکانہ ۔۔۔۔۔ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما میر شاہد علی خان رند نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ورکرز پر مظالم، پاکستان سمیت سندھ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں قصبوں کے 27 سالوں سے منسلک نظریاتی پارٹی ورکروں کی زمینوں، گھر، کاروبار بند کروانے سے لیکر کورٹ، کچہری، خواری اور پسماندہ کرنے تک، ہزاروں کارکنان کی جبری گمشدگیاں اور قیدیں، ملٹری کورٹس کی سزائیں، کپتان کی قید تنہائی اور 200 سے زائد جھوٹے مقدمات، مینڈیٹ چوری، اور ڈی چوک قتل عام کو بیرسٹر گوہر علی خان نے سب کچھ بھولا کر تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، سچ یہی ہے انہی وکیلوں نے خان کو آج تک باہر نہیں آنے دیا، جب بھی قوم احتجاج کی طرف بڑھتی ہے تو یہ جھوٹے لارے لگانا شروع کر دیتے ہیں،

میر شاہد علی خان نے نظام کی اصل خرابی پارٹیوں کے درمیان ڈاء ھارڈ ورکرز کو فیصلوں سے دور رکھنے اور فیصلہ کن عہدوں سے منع کر کے پارٹی اقتدار تو لے سکتے ہے پر پارٹی ادارہ کبھی نہیں بن سکتی، چیئرمین عمران خان کو وکیلوں کے چنگل میں مزید پھنسایا جاتا رہے گا تاکہ عوامی رائے عامہ سے پارٹی پالیسی دور رہ سکے، *انڈیپینڈنٹ سوشل میڈیا پارٹی پر پریشر ہم سب کے سامنے ہے* اور الیکشن الیکٹبلز کے درمیان ہی رہے اور مزید سالوں ` عمران خان` جیل میں رہیں اور دستیاب قیادت مزید پارٹی فنڈز ڈاریکٹر اور ان ڈائریکٹ وکیلوں کی فیس کی مد میں خرچ دکھاتی رہے، چیئرمین عمران خان کو علیمہ خان کی زبانی سخت گیر موقف اپناتے ہوئے پارٹی ڈاء ھارڈ ورکرز کے حوالے کر کے فیصلوں میں شامل کیا جائے تاکہ نگران پارٹی چیئرمین سے لیکر صوبائی تنظیم نچلی سطح تک بہادر نظریہ رکھنے والے افراد تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں، اگر کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ چیئرمین عمران خان کا ایسا فیصلہ وقت سے پہلے ہے تو فھر عید کے بعد تحریک انصاف کا احتجاج ایک بار فھر کسی اور کے ہاتھوں ہائی جیک ہو جانے کے چانسز بوہت زیادہ ہے۔“`

ترجمان
انصاف ھائوس رند کالونی
لاڑکانہ سندھ ۔