کنری (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) آبادگاروں کی جانب سے کینال منصوبہ کیخلاف
کنری (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) آبادگاروں کی جانب سے کینال منصوبہ کیخلاف احتجاجی ریلی،امریکن چوک پر دھرنا،کینال منصوبہ سندھ دشمن ہے اسکوختم کیاجائے،مظاہرین کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق آبادگاروں کی جانب سے کینال منصوبہ کیخلاف گوہر پئٹرولیم سے بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں آبادگاروں سے اظہار یکجہتی کے طور پر قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں ،کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی،شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کینال منصوبہ کے خلاف نعرے درج تھے،شرکاء مین میرپورخاص روڈ سے گزرتے ہوئے امریکن چوک پر پہنچے تو انہوں نے دھرنا دیکر کینال منصوبہ،پیپلزپارٹی اور وفاقی حکومت کیخلاف سخت نعربازی کی،اس موقع پر مختلف مقررین نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی دستیاب نہیں ہے اور سندھ پہلے ہی خشک سالی کاشتکار ہے اوپر سے نئی کینالیں بنانے کا منصوبہ سمجھ سے باہر ہے، کینال منصوبہ سندھ دشمن ہے اور سندھ کو بنجر بنانے کے مترادف ہے، پیپلزپارٹی کاکینال منصوبہ پرموقف، طرز عمل اور رویہ منافقانہ ہے، انکو معاف نہیں کیا جائیگا، مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کینال منصوبہ کسی صورت قبول نہیں اس کوختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کی شدت میں مذید اضافہ کردیا جائیگا