ہارون آباد زندہ قومیں اپنے قومی تہوار انتہائی جوش و خروش سے مناتی ہیں 23 مارچ 1940 برصغیر
ہارون آباد
زندہ قومیں اپنے قومی تہوار انتہائی جوش و خروش سے مناتی ہیں 23 مارچ 1940 برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لیے سنگ میل ثابت ہوا جس دن مسلمانوں نے متفقہ طور پر لاہور میں منٹو پارک کے مقام پر ایک قرارداد پاس کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلمانان برصغیر اتحاد اور اتفاق کے ساتھ علیحدہ اسلامی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں یہ دن پاکستانی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ہم قائد اعظم محمد علی جنا ح اور رفقاء کی لازوال اور بے مثال جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور تحریک ازادی کے تمام شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے و ایئر ایمبولینس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈر نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے گئے اصولوں وہ مقاصد جن کے حصول کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح نے تحریک پاکستان کے لیڈران کے ساتھ مل کر عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور ایک اسلامی فلاحی مملکت ترتیب دینے کے لیے جدوجہد کی بھرپور تحریک چلائی دشوار گزار راستوں کٹھن حالات وسائل کی کمی اور مشکل ترین حالات کا مقابلہ کر کے بالاخر مسلمانان برصغیر اسلام کے نام پر ایک اسلامی فلاحی ملک بنانے میں کامیاب ہوئے
ڈاکٹر مظہر اقبال چودری نے کہا پاکستان کا قیام ایک بہت بڑا معجزہ تھا جو آج تک دشمنان پاکستان سے برداشت نہیں ہو سکا۔ ہم بھی بحیثیت مجموعی پاکستان کو مکمل طور پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں بری طرح ناکام رہے اور پاکستان مخالف قوتوں کا پراپگنڈا یکسر مسترد نہ کر سکے قائد اعظم محمد علی جناح کے اتحاد تنظیم یقین محکم اصولوں پر سو فیصد عمل درآمد نہ کر سکے آج 23 مارچ کے دن صدق دل سے تجدید عہد کرنے کی ضرورت ہے جو خامیاں کمزوریاں باقی رہ گئی ہیں نامکمل ایجنڈے کو فورا مکمل کیا جائے اور تعمیر پاکستان کے لیے اپنی ترجیحات کا ازسر نو جائزہ لیا جائے