*پاکستان فارمیسی کونسل نے یکم مارچ 2025 کو ہونے والے اپنے 62 ویں اجلاس میں متفقہ طور پر نئے فارمیسی اداروں کے لیے نو آبجیکشن
*پاکستان فارمیسی کونسل نے یکم مارچ 2025 کو ہونے والے اپنے 62 ویں اجلاس میں متفقہ طور پر نئے فارمیسی اداروں کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) جاری کرنے پر 31 مئی 2025 سے ایک سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پابندی کو مزید ایک سال کے لیے بڑھایا جاسکتا ہے۔*
فارمیسی کونسل نے یہ فیصلہ متعدد وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے۔ منظور شدہ فارمیسی اداروں اور مختص نشستوں کی تعداد مارکیٹ میں دستیاب ملازمت کے مواقع سے غیر متناسب ہے۔ فارغ التحصیل فارماسسٹوں کی تعداد موجودہ مارکیٹ کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے پہلے ہی کافی ہے، اور اس شعبے میں بے روزگاری تشویشناک شرح سے بڑھ رہی ہے۔
فارمیسی اداروں کی موجودہ تعداد بھی فارمیسی کونسل کی نگرانی کی صلاحیت سے باہر ہے۔ تاہم اس فیصلے کا اطلاق ان درخواستوں پر نہیں ہوگا جو مکمل ہوں اور 30 مئی 2025 تک پی سی پی کو جمع کروائیں۔