November 16, 2026

دل کی بات خ ح شہزاد یوم پاکستان

IMG-20250318-WA0386(1)

دل کی بات
خ ح شہزاد
یوم پاکستان
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قیام میں ٹرننگ پوائنٹ اس وقت آیا جب 23مارچ 1940کو موجودہ مینار پاکستان لاھور میں ایک جلسہ عام میں پاکستان کے قیام کی قرارداد پاس ھوئی جس کو بعد میں قرار داد پاکستان کانام دیا گیا اور اس کے بعد کم ترین وقت میں صرف سات سال بعد پاکستان دنیا کے نقشہ پر موجودتھا۔یقنا حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور انکی مخلص ٹیم کی دن رات کی کاوشوں کا نیتجہ تھا۔پاکستان کو اس وقت کئی لحاظ سے دیگر اسلامی ممالک سے امتیاز حاصل ھے کہ یہ ریاست مدینہ کے بعد دوسری ریاست ھے جو خالص اسلام کے نام پر بنی اور پھر اسلام کے لیے ھی دنیا کی سب سے بڑی ہجرت کی گی۔جس میں مسلمانوں مکہ سے مدینہ کی طرف مسلمانوں کی ہجصت کی یاد تازہ کردی۔دوران ہجرت مسلمانوں یعنی ھمارے آباؤ اجداد نے جانی مالی ھر قسم کی قربانی دی۔ایک اندازے کے مطابق دس لاکھ افراد نے شہادت کا رتبہ پایا۔ہزاروں بچے۔بوڑھے اور خواتین نے اپنی جان مال عزت کی قربانی دی اور ایک ھی خواب تھا کہ پاکستان پنچ جاھین۔سکھوں اور ہندوؤں نے جو ہجرت کے دوران نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم ڈھائے وہ تاریخ کا ایک سیاہ باب ھے۔اس دفعہ مارچ میں کیونکہ رمضان المبارک آیا ھے اور یوم پاکستان کے ساتھ یوم آزادی 27رمضان المبارک ساتھ ساتھ منائی جارھی ھے۔تو بزرگوں سے سنا کہ عید قریب تھی اور خواتین بچے جوان عید کی تیاریوں میں مصروف تھے۔اور خواتین ہاتھ سے بنی سویاں تیار کرنے میں مصروف تھیں۔گھروں کی صفائی ستھرائی ھورھی تھی کہ اچانک ہجرت کا حکم آگیا اور مسلمانوں نے سب کچھ وہیں چھوڑا اور پاکستان کی طرف دوڑ پڑے۔یقنا پلوں کے نیچے کافی پانی گزر چکا اور غلطیوں کوتاہیوں کے باوجود پاکستان نے بہت سارے میدانوں میں کامیابیاں حاصل کیں ھیں بہت سارے ابھی سنگ میل طے کرنا باقی ھیں۔آج کے دن ھر پاکستانی اپنے گریبان میں جھانکے اور پاکستان کی غلطیاں نکالنے کی بجائے خود سوچے کہ مین نے پاکستان کے لیے کیا کیا ھے۔کیا میں نے اپنے فرائض ادا کیے ھیں۔یا صرف میرا حق میرا حق ہی مانگتے رھے ھو۔آؤ عہد کریں اپنا فرض پہلے ادا کریں پھر حق بھی مانگیں۔اس وقت پاکستان شدید دہشتگردی کا شکار ھے آؤ ملکر ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کریں۔سیکورٹی اداروں کا ساتھ دیں۔پاکستان کی بقاء سلامتی سے کھلینے والے عناصر کو عبرت کا نشان بنا دیں۔پاکستان ھے تو ھم ھیں۔جو یہ بات نہیں سمجھ رھے وہ ذرا اینا کھوتے والا دماغ پر زور دیں اور دیکھیں غزہ۔لبنان۔یمن شام۔عراق۔لیبیا۔میں کفار نے کیا کیا ھے۔اور ملت کے غداروں کو دنیا وآخرت میں ذلت ملتی ھے۔ابھی حال میں بنگلہ دیش کی عوام کو ھوش آیا ھے اور پاکستان توڑنے والوں کی باقیات کو بھی عبرت کا نشان بنا دیا ھے۔الحمد اللہ۔نظریہ پاکستان کو ایک دفعہ پھر فتح ملی ھے۔اور ہندو بنیا کے خواب چکنا چور ھوگے ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو اندرونی بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے اور ترقی وخوشحالی اور نیک صالح حکمران عطا فرمائے۔