خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خوشاب کی طرف سے عاشورہ ءمحرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر اعزاءداروں کیلئے بہترین انتظامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ذیشنا ن شبیررانا نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خوشاب میں محرم روٹس اور امام بارگاہ کادورہ کیا۔ اس موقع پرڈی پی او تو قیر محمد نعیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب اوراسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد ملک بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا نے جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور کہا کہ مرکزی جلوس کے راستوں کو ہرلحاظ سے کلیئر رکھا جائے گا۔تمام افسران و ملازمین اپنی اپنی ڈیوٹی مستعدی اور ایمانداری سے سرانجام دیں۔بلدیاتی اداروں کی جانب سے جلوس روٹس پر صفائی ستھرائی،سٹریٹ لائیٹس اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرنے جلوس کے روٹس پر وزٹ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی سٹاف کی حاضری چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا نے کہا کہ جلوس روٹس پر فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]