نوشکی: رمضان میں منچلوں کی موج مستی، شہریوں کا سکون غارت، پولیس خاموش!
نوشکی: رمضان میں منچلوں کی موج مستی، شہریوں کا سکون غارت، پولیس خاموش!
نوشکی – مقدس مہینے میں بھی نوجوانوں کی بیہودہ حرکات کا سلسلہ رک نہ سکا۔ شہر کی شاہراہیں مغرب اور عشاء کے بعد آوارہ گردی اور خطرناک کرتب دکھانے والوں کے قبضے میں آ جاتی ہیں۔ تیز رفتاری، ون ویلنگ اور بغیر سلنسر موٹر سائیکلوں کے شور سے شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت نوجوانوں کے بے قابو گروہ سڑکوں پر خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔ ہارن کے بجائے موٹر سائیکلوں کے کان پھاڑ دینے والے سلنسر استعمال کیے جا رہے ہیں، جس سے نہ صرف روزے داروں کے آرام میں خلل پڑتا ہے بلکہ چھوٹے بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حیران کن طور پر پولیس ان منچلوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے یا تو بے بس ہو چکے ہیں یا پھر اس صورتحال سے آنکھیں چرا رہے ہیں۔
شہریوں کا سخت احتجاج، پولیس حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ
نوشکی کے شہریوں نے ایس ایس پی پولیس اور ایس ایچ او سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بڑھتی ہوئی قانون شکنی کا فوری نوٹس لیں اور ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے اور شہر میں امن و سکون بحال ہو سکے۔
اگر پولیس نے جلد کارروائی نہ کی تو شہری اپنی مدد آپ کے تحت احتجاج پر مجبور ہوں گے!