November 16, 2026

*منگچر: ڈپٹی کمشنر قلات کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مذاکرات کامیاب پانچ دن کی مہلت پر ہڑتال ختم، قومی شاہراہ بحال*

20250321_071055

*منگچر: ڈپٹی کمشنر قلات کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مذاکرات کامیاب پانچ دن کی مہلت پر ہڑتال ختم، قومی شاہراہ بحال*

*منگچر – لاپتہ افراد محمد فہیم نیچاری اور خادم حسین نیچاری کی بازیابی کے حوالے سے ان کے لواحقین اور ضلعی انتظامیہ قلات کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ معاہدے کے تحت ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مذکورہ افراد کو پانچ دن کے اندر بازیاب کرایا جائے گا، جس کے بعد چار روز سے جاری ہڑتال ختم کرکے قومی شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) طارق بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات جمیل بلوچ نے منگچر میں مظاہرین سے مذاکرات کیے، جس میں تحریری معاہدہ طے پایا کہ محمد فہیم نیچاری اور خادم حسین نیچاری کو پانچ دن کے اندر اندر بازیاب کیا جائے گا مذاکرات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات شاہنواز بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹر علی گل عمرانی، ڈاکٹر عبدالمالک نیچاری،میرخلیل نیچاری، حاجی عبد الحمید لانگو ، میربشیر درکزئی لانگو ، ، ریڈر محمدرمضان نوشیروانی ایس ایچ او لیویز تھانہ منگچر علی اصغر نیچاری، دفعہ دار میر سکندر مینگل اور دیگر متعلقہ افراد شامل تھے۔

لواحقین نے پانچ دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اور پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مقررہ مدت کے اندر لاپتہ افراد کو بازیاب نہ کرایا گیا تو مزید سخت احتجاج کیا جائے گا اور اس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

چار روزہ ہڑتال کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، احتجاج ختم ہوتے ہی قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوگئی اور گاڑیاں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئیں۔
لواحقین نے عوام مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کا مکمل تعاون کرنے اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے صبر کا دامن تھام کر ہمارے ہڑتال میں شامل ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ لیکن قلات منگچر کے کسی بھی قبائلی سیاسی سماجی رہنماء نے ایک ہفتے سے جاری والے خواتین کے دھرنے میں اظہارِ یک جہتی کرنا گوارہ نہیں سمجھا جو ہمارے رہنماؤں و عمائدین کی عوام سے لا تعلقی کا عملی مظہر ہے