*_کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی دھرنے پر پولیس کا کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے۔
*_کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی دھرنے پر پولیس کا کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے۔ شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے، جبکہ مظاہرین پر واٹر کینن، آنسو گیس کی شیلنگ اور درجنوں گرفتاریوں کے بعد اب براہ راست فائرنگ کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس بہیمانہ کارروائی کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ فائرنگ سے ایک نوجوان کے شہید ہونے کی بھی اطلاع ہے۔_*
*_جو پہاڑوں پر ہیں وہ تو غدار ہے ہی مگر جو سڑکوں پر اپنی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کے ساتھ بھی یہ وحشیانہ سلوک یہ ظاہر کرتا ہے کہ ریاست سرے سے ان کے مسائل کے حل کو لے کر سنجیدہ ہی نہیں۔ نہ ہی ان کے آئینی حقوق کو تحفظ حاصل ہے اور نہ ہی ان کے زخموں پر کوئی مرہم رکھ رہا ہے۔ ہم تو یہی کہیں گے کہ ریاست ہوش کے ناخن لیں اور یہ ظلم بند کریں ورنہ ان اقدامات سے بلوچوں کے ساتھ معاملات اور خراب ہوگے۔_*
*_جاری کردہ._*
*_ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان_*