November 16, 2026

سکھر سندھ بیورو چیف ۔۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین نیوز ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹرح

IMG-20250322-WA0165

سکھر سندھ

بیورو چیف ۔۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین نیوز
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹرح ارسلان اسلام شیخ نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران نیوگوٹھ کی سڑک کا تعمیراتی کام شروع کرنے کے اعلان کے عین مطابق اہم ترین سڑک کا معیاری تعمیراتی کام شروع کروادیا گیا ہے،
نیو گوٹھ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ اور مسائل آئندہ چند روز میں مستقل بنیادوں پر حل ہوجائیں گے، جدید و ہیوی مشینری کے ذریعے برق رفتاری کیساتھ کام جاری ہے جسے عید سے قبل مکمل کرلیا جائیگا۔ پھاٹک سے شروع کیا جانے والا اسفالٹ ورک ہری مسجد تک ایک طرف سے مکمل بھی کرلیا گیا، 3-4 روز میں کام مکمل کرکے نیوگوٹھ کی سڑک ٹریفک کیلئے مکمل طور پر کھول دی جائیگی۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلان شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی ہماری ذمہ داری ہے، سڑک کی تعمیر میں تاخیر ضرور ہوئی مگر جامع و موثر حکمت عملی کے تحت کام شروع کروایا گیا ہے تاکہ دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوسکے، انہوں نے بتایا ہے کہ سڑک کی تعمیر سے قبل 2 ہزار فٹ طویل سیوریج کی گریوٹی پر نئی لائن کی تنصیب مکمل کروائی گئی، 25 سو فٹ کے آر سی سی کے برساتی نالے کی تعمیر مکمل کی اور 6 اور 8 انچ کی فراہمی آب کی 4 ہزار فٹ کی لائنیں بچھائی گئیں, اسی طرح محکمہ سوئی گیس سے 3 ہزار فٹ گیس کی لائن کی تنصیب بھی مکمل کروائی جبکہ روڈ کی کشادگی کیلئے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے سیپکو کو ادا کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ سکھر کے شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کریں جس کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے انجینئرز و افسران کو ہدایت بھی جاری کی ہے کہ جاری تعمیراتی سرگرمیاں 24 گھنٹے جاری رکھ کر چند روز میں مکمل کی جائیں اور ہر حال میں تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے انجنئیرز کو سائٹ پر تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کیں ہیں۔