November 16, 2026

بہاولنگر: ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس جنوبی پنجاب اور ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور ڈویژن کا دورہ

20250321_071055

بہاولنگر: ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس جنوبی پنجاب اور ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور ڈویژن کا دورہ

بہاولنگر () ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس جنوبی پنجاب محترم عبدالجبار صاحب اور ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاولپور ڈویژن محترم محمد جمیل غوری صاحب نے ضلع بہاولنگر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاولنگر میں ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں ابتدائی کپاس کی کاشت کے اہداف کے حصول پر زور دیا گیا۔

بعد ازاں، معزز افسران نے گاؤں ولایت پور مرکز مدرسہ میں 12 ایکڑ پر کاشتہ ابتدائی کپاس کے پلاٹ کا معائنہ کیا اور فصل کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس دوران انہوں نے مقامی کاشتکاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اگیتی کپاس کی کاشت کی اہمیت، ٹرپل جین اقسام کی کاشت، اور 20 مئی سے قبل دھان کی نرسری لگانے پر پابندی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر کاشتکاروں نے بھی کپاس کی بہتر پیداوار کے لیے حکومتی پالیسیوں اور ہدایات پر عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا۔