بہاول ()نگر: ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے پی ایس انیشیٹو کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،
بہاول ()نگر: ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے پی ایس انیشیٹو کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام افتاب احمد اور اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر نعمان احمد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پی ایس انیشیٹو کے تحت جاری منصوبوں، ان کی پیشرفت اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ منصوبوں کی نگرانی مزید مؤثر بنائیں اور عوامی سہولت کے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔
عوام کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح
اجلاس میں تمام افسران نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انیشیٹو کے تحت مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور ان کے مسائل اور حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔