ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ڈی پی او کامران اصغر نے صدر سرکل اور ہارون آباد سرکل میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز سرکل ہذا مرکزی انجمن تاجران ا نجمن فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد سول ڈیفنس ریسکیو ٹیم جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ،ترجمان پولیس : ڈی پی او نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے،ترجمان پولیس حل طلب معاملات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے ،ڈی پی او انصاف عوام کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، ڈی پی اوعوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او کامران اصغر