بہاولنگر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے گرین پنجاب ویژن کے تحت پلانٹ
بہاولنگر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے گرین پنجاب ویژن کے تحت پلانٹ فار پاکستان” بہار شجرکاری مہم کا بھرپور آغاز ہو گیا۔ اس مہم کے تحت بہاولنگر میں وسیع پیمانے پر درخت لگانے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں سرکاری افسران اور کوآپرٹیوز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار سرگرم عمل ہیں سیکرٹری کوآپریٹیوز پنجاب احمد جاوید قاضی کی ہدایت پر سرکل رجسٹرارمیاں زاہد محمود کی قیادت میں بہاولنگر میں بھرپور شجرکاری مہم جاری ہے۔ اس مہم میں اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹیوز زوار حسین، فرحان ارشاد، انسپکٹر کوآپریٹیوز تجمل حسین، احمد نواز، پی اے محمد عباس جونیئر کلرک سمیت دیگر اہلکاروں نے عملی طور پر حصہ لیتے ہوئے درخت لگائےبہاولنگر میں سرسبز ماحول کے قیام کے لیے ضلعی سطح پر بھرپور شجرکاری جاری ہے اس مہم کو یونین کونسل سطح تک توسیع دی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر گرین پنجاب مشن کو کامیاب بنایا جا سکے درخت لگانے سے نہ صرف آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ درجہ حرارت میں بھی اعتدال پیدا ہوگا، جس سے ایک صحت مند ماحول ممکن ہو سکے گا۔ شجرکاری کے ذریعے گرین ہاؤس گیسز میں کمی، پانی کے ذخائر کے تحفظ اور قدرتی آفات کے خطرات میں کمی جیسے فوائد بھی حاصل ہوں گے شجرکاری سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت تمام درخت لگانے کی تفصیلات ایک ایپلیکیشن پر اپلوڈ کی جا رہی ہیں تاکہ مہم کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکےکوآپرٹیوز ڈیپارٹمنٹ بہاولنگر کی جانب سےشجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ پوری محنت اور لگن کے ساتھ مصروف عمل ہے تاکہ بہاولنگر کو مزید سرسبز اور صاف ستھرا بنایا جا سکے