وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بہاولنگر میں “پلانٹ فار پاکستان” مہم کے تحت 25 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بہاولنگر میں “پلانٹ فار پاکستان” مہم کے تحت 25 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مہم کی قیادت ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او کامران اصغر کر رہے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفتاب حسین اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد متعلقہ محکموں کے افسران تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس میں کہا کہ تمام سرکاری محکمے، سماجی و سیاسی شخصیات، تاجر برادری، صحافی، این جی اوز،تمام تنظیموں کے نمائندگان، اسکولوں اور کالجوں کے بچے،بچیاں، اساتذہ، پولیس، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو1122, ہسپتال کے عملے سمیت ہر شعبے کے افراد کو اس مہم میں شامل کیا جائے گا۔
محکمہ جنگلات کے بین الاقوامی دن (21 مارچ) کی مناسبت سے خصوصی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی، جس کے تحت ضلع بھر میں بینرز، سٹینڈیز اور آگاہی مواد کو نمایاں مقامات پر آویزاں اور ڈسپلے کیا جائے گا۔ اس موقع پر سماجی و سیاسی شخصیات کو بھی بھرپور طریقے سے مہم میں شامل کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد شجرکاری میں حصہ لے سکیںے
ضلع بہاولنگر میں 25 لاکھ پودے لگانے کی مہم کا آغاز کل صبح 9 بجے تمام دفاتر میں کیا جائے گا
ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او خصوصی دورے کریں گے، جبکہ آگاہی مہم کے تحت اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔ اس مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو فروغ دینا اور ماحولیاتی بہتری کو یقینی بنانا ہے۔