November 16, 2026

بہاولنگر() ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او کامران اصغر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جنگلات میں آگ سے

20250321_071055

بہاولنگر() ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او کامران اصغر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جنگلات میں آگ سے بچاؤ اور اس پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفتاب حسین اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد ڈویژنل فار ریسٹ افیسر طارق محمود، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے آپس میں مؤثر رابطہ رکھیں اور آگ لگنے کے ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی صورت میں فوری رسپانس میکانزم کو فعال کیا جائے اور فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی، جس میں مقامی کمیونٹی، زمینداروں، کسانوں اور دیگر شعبوں کو شامل کیا جائے گا تاکہ جنگلات کو آگ سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے فوکل پرسن کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام محکمے مل کر جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔