November 16, 2026

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی) ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کے مشیر برائے ماحولیات،موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی

IMG-20250321-WA0277

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی) ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کے مشیر برائے ماحولیات،موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی دوست محمد راہموں اور سیکرٹری برائے ماحولیات،موسمیاتی تبدیلی کی ہدایات پر محکمہ ماحولیات عمرکوٹ نے ایک نجی گیسٹ ھائوس مین ایک سیمینار کا انعقاد کیا، جس مین علی اکبر راھیمون اویئر, سامی فاؤنڈیشن پروجیکٹ مینیجر عبداللہ کوسو، ماہجبین ڈپٹی مینیجر سکار فاؤنڈیشن، پاتھ فائنڈر سے سکندر ببر، سکار ویلفیئر فاؤنڈیش اور سول سوسائٹئ، سوشل ورکرز، اور عام لوگوں نے بڑی تعداد مین شرکت کی، اس موقع پر محکمہ ماحولیات ضلع عمرکوٹ کے انچارج/اسٹنٹ ڈائرکٹر علی محمد رند نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سیمینار کا مقصد بڑھتی ہوئی پانی کی قلت اور لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے آگہاہی دینا ہے، انہون نے کہا کہ عالمی یوم آب ہر سال 22 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اس کا مقصد تازہ پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، اس دن کا اہم مقصد 2.2 ارب لوگوں تک محفوظ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، پانی زندگی کے لیے ضروری ہے، لیکن دنیا بھر میں اربوں لوگ اب بھی محفوظ پینے کے پانی اور مناسب صفائی کی سہولیات سے محروم ہیں پاکستان میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ ہے، بارشوں سے ہر سال تقریباً 145 ملین ایکڑ فیٹ پانی آتا ہے لیکن ذخیرہ کرنے کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے صرف 13.7 ملین ایکڑ فیٹ پانی بچایا جا سکتا ہے، پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے جو زیرِ زمین پانی استعمال کرتا ہے، ملک بھر میں 80 فیصد پینے کا پانی زمین سے حاصل کیا جاتا ہے اور زراعت کے لیے 12 لاکھ ٹیوب ویل پانی زمین سے نکالتے ہیں، ہر سال بے تحاشا پانی کے استعمال کے باعث زیرِ زمین پانی کی سطح کئی میٹر نیچے چلی گئی ہے اور موسمیاتی تبدیلی اس صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے۔ عالمی یوم آب ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے اس قیمتی وسائل کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں، اس عالمی یوم آب پر، آئیے مل کر تبدیلی کو تیز کریں اور سب کے لیے پائیدار پانی کا مستقبل یقینی بنائیں۔ ہر قطرہ اہم ہے، اور ہر عمل معنی رکھتا ہے، اس موقع پر AWARE کے علی اکبر راھمون نے ضلع عمرکوٹ مین پانی کی قلت پر بات کی اور صاف پانی کی فراہمی کی اہمیت کو اجاگر کیا، پاتھ فائنڈر کے سکندر علی نے پانی کی بڑھتی ہوئی آلودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مناسب اقدامات کرنے پر زور دیا، سکار فائونڈیشن سے ماھجبین چنا نے پانی بچانی کے مختلف طریقے بتاتے ہوئی کہا کہ ہر فرد کی یہ زمینداری بنتی ہے کہ وہ اس عمل کو یقینی بنائین، سامی فائونڈیشن کے اشفاق علی نے بھی پانی کی بڑھتی ہوئی قلت پر بات کی، آخر مین سیپا عمرکوٹ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر اور انچارج عمرکوٹ علی محمد رند نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔