November 16, 2026

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلے

20250321_071055

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلے
لائسنس منسوخ ،مقدمات کا اندراج اور بڑے جرمانے ہوں گے
ترقی یافتہ ممالک کی طرز پرمالی حیثیت کو مدنظر رکھ کر جرمانے کئے جائیں گے
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پوائنٹس بھی کاٹے جائیں گے
20پوائنٹس ہونے پر لائسنس منسوخ کردیا جائےگا،ٹریفک حکام
24مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 500سے5ہزار تک جرمانے ہونگے
چوبیس خلاف ورزیوں پر 2 سے لے کر 6 پوائنٹس کاٹے جائیں گے،ٹریفک حکام
5ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ بھی درج ہوگا،حکام
اب 15 سو سی سی سے اوپر کی گاڑی کو اوور سپیڈنگ پر جرمانہ 10گنا زیادہ ہوگا،حکام
پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کے جرمانوں پر 5 گنا اضافہ ہوگا،ٹریفک حکام
15سو سی سی سے کم گاڑیوں کے جرمانے کوڈبل کیا جائےگا،ٹریفک حکام
اوور سپیڈنگ پر پہلے جرمانہ 500روپے وصول کیا جارہا تھا،ٹریفک حکام
معمولی جرمانہ کی وجہ سےشہری اوور سپیڈنگ سے باز نہیں آتے،ٹریفک حکام
حادثات پر قابوپانے کےلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے،ٹریفک حکام
تمام تر سٹڈی کےبعدپوائنٹس سسٹم ،جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا
جرمانوں میں اضافے کی سمری آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد حکومت کوبھجوا دی گئی
حکومت سے منظوری کے بعد پوائنٹس سسٹم ،جرمانے نئے ریٹس پرہونگے ،حکام