November 16, 2026

*ناگ میں زگری زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار، 1 افراد جاں بحق، جبکہ 13 زحمی*

20250317_220114

*ناگ میں زگری زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار، 1 افراد جاں بحق، جبکہ 13 زحمی*

ناگ (نامہ نگار)ضلع واشک کی سب تحصیل ناگ سر چشمہ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں زگری زائرین کی ایک ڈبل ڈور گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشکے سے تربت جانے والی ڈبل ڈور گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں شہباز ولد پٹھان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جان بحق اور زحمیوں کا تعلق مشکے سے بتایا جا رہا ہیں جبکہ زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ناگ آر ایچ سی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ہسپتال کے عملے نے بروقت طبی امداد فراہم کی۔ تاہم، شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے خضدار ریفر کر دیا گیا۔