عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی کی گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کہتے ہیں
*اہم !!!*
*عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی کی گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کہتے ہیں مشال یوسفزئی ہماری وکیل یا فوکل پرسن نہیں ہیں، جن کی وجہ سے تنازعہ بنا وہ اُنکی وکیل ہیں ہی نہیں، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد*
*اگر یہ معاملہ اتنا سادہ تھا کہ وہ عمران خان کی وکیل نہیں تھیں تو میں نے کمیشن اسی لیے تو بھیجا تھا، آپ ملاقات کروا دیتے تو تیس سیکنڈ میں یہ بات واضح ہو جاتی، آپ عدالت کو دھکیل کر یہاں تک لے گئے، آپ مشال یوسفزئی کی ملاقات کروا دیتے تو اس میں بھی واضح ہو جاتا اور بات ختم ہو جاتی، وہ وکیل نہیں ہونگی میں یہ تھوڑا ہی کہہ رہا ہوں، ایک وکیل روسٹرم پر کھڑا ہو کر کہے کہ میں وکیل ہوں تو عدالت رد نہیں کر سکتی، سینکڑوں درخواستیں ہمارے سامنے دائر ہوتی ہیں کیا کلائنٹ کو بلا کر پوچھتے ہیں کہ وکیل ہے یا نہیں، اس ایسا نہ ہو تو پھر سسٹم چل ہی نہیں سکتا، اگر دوسری طرف سے اختلاف آ جائے تو پھر عدالت کے پاس کیا آپشن بچتا ہے، یہی کہ کلائنٹ سے معلوم کر لے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان*