November 16, 2026

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جس سیکشن 24 کے تحت کیس منتقل کیا،

20250317_220114

*‏اہم مکالمہ !!!*

*قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جس سیکشن 24 کے تحت کیس منتقل کیا، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو وہ شق آرام آرام سے پڑھنے کا کہا پھر سوالات پوچھے*
*پوچھا گیا کہ اِس شق کے تحت کیس پارٹیز کو سننا ہوتا ہے کیا سُنا گیا؟ جواب ملا نہیں، مطلب جلد بازی میں آرڈر کیا گیا*
*پھر پوچھا اِس شق کے تحت تو ماتحت عدالت سے کیس منتقل کیا جا سکتا ہے کیا یہ عدالت چیف جسٹس کے ماتحت ہے؟ جواب ملا بالکل نہیں پھر پوچھا کیا یہ عدالت لارجر بنچ کے ماتحت ہے؟ پھر جواب ملا نہیں ایسا نہیں ہے*

*پھر سوال کیا کہ سیکشن 24 کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ یہ درخواست بنتی ہی نہیں، چیف جسٹس نے بھی کہا کہ اعتراض درست ہے یہ درخواست نہیں بنتی لیکن لارجر بنچ بنا دیتا ہوں، جب درخواست اس سیکشن کے تحت بنتی ہی نہیں تو پھر ریکویسٹ منظور کر کی جا سکتی ہے؟*
*ایڈووکیٹ جنرل خاموش ہو گئے*
*جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا میں اب مزید شرمندہ نہیں کرنا چاہتا، ججز کا احتساب عوام ہے اور اس کارروائی کا مقصد عوام اور وکلاء کو educate کرنا ہے*