چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس اجلاس*
*چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس اجلاس*
*چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی صدارت میں صحت کارڈ پلس پروگرام پر بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ یہ منصوبہ صوبے کے 10.5 ملین خاندانوں (33.8 ملین افراد) کو مفت ان پیشنٹ صحت خدمات فراہم کر رہا ہے۔*
*اجلاس میں چیف سیکرٹری کو مستفید افراد کی تعداد، ہسپتالوں کے انتخاب کے طریقہ کار اور علاج کے معیار پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ ہسپتالوں کا انتخاب سالانہ جانچ کے بعد کیا جاتا ہے۔*
*چیف سیکرٹری نے شفافیت اور جوابدہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تھرڈ پارٹی جائزے کو ناگزیر قرار دیا اور فنڈز و اخراجات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ، سی ای او صحت کارڈ پلس اور دیگر حکام شریک ہوئے۔