ہارون آباد ( نامہ نگا) رمضان المبارک میں غرباء و مساکین خصوصاً سفید پوش طبقہ کو تلاش کرکے
ہارون آباد ( نامہ نگا) رمضان المبارک میں غرباء و مساکین خصوصاً سفید پوش طبقہ کو تلاش کرکے انکی خدمت کرنی چاہیے میاں اصف ثناء وائٹل گروپ
تفصیلات کے مطابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں غریب مسکین اور خصوصا سفید پوش طبقے کا ترجیحی بنیادوں پر خیال رکھیں ماہ رمضان میں فرضی و نفلی عبادات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اپنے اردگرد غرباء ومساکین کی خدمت کریں ۔ روزہ تزکیہ نفس کا نام ہے محض کھانے پینے سے احتراز کر لینا کافی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر روزے فرض کیے اور ارشاد فرمایا روزہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کا اجر دوں گا بدنصیب ہے وہ شخص جو اس مہینے میں بھی اپنی مغفرت نہ کروا سکا ۔ یہ ماہ مقدس امت مسلمہ کے لیے رب کریم کا خاص تحفہ اور بہت بڑا انعام ہے لہذا تمام مسلمان زیادہ سے زیادہ عبادات کا اہتمام کریں اور اپنے اردگرد غرباء ومساکین کا خصوصی خیال رکھیں اور سفید پوش طبقہ جو گھر سے باہر مانگنے کیلیے بھی نہیں نکلتا ایسے لوگوں کو خود تلاش کرکے ان تک تعاون پہچانا ضروری ہے کیونکہ یہ ہی وہ چیز جو آپ کے اجرو ثواب کو بڑھا سکتی ہے اس مہینے میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں جبکہ جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں اس ماہ میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے اور شیطان کو قید کر لیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔