اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت 21 مارچ
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت 21 مارچ پنجاب ورلڈ فارسٹ ڈے کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، ڈویژنل فارسٹ آفیسرچوہدری مشتاق چغتائی نے اجلاس کو پنجاب ورلڈ فارسٹ ڈے کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے شجرکاری کے دیے گئے اہداف کے حوالے سے بریفنگ دی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر من و عن عمل کریں اور پنجاب ورلڈ فارسٹ ڈے کے موقع پر تمام محکموں میں تقاری منعقد کی جائیں اور شجرکاری کے حکومتی اہداف کو ہر صورت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا ڈیٹا ڈیش بورڈ پر اپلوڈ بھی کیا جائے۔