November 16, 2026

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔

20250317_220114

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نعمان احمد، ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی وٹو موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور صفائی و دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے۔
بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے دیگر افسران کے ہمراہ ریسکیو 1122 کے دفتر کے سامنے واقع پلاٹ میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ ہمارے مستقبل کی نسلوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
اس موقع ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 راو شرافت علی سرکاری افسران اور ریسکیو اہلکار بھی موجود تھے، جنہوں نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔